لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان سجاد علی شاکر نے گذشتہ روزخیابان امین میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہوئی ہے اور تجارتی، معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںاور پاکستان روشنی، امید اور امن کے سفر کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔قومی معیشت کے استحکام اور ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں،اسی طرح پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور اگلے برس توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگی۔رانا مبشر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے پاکستانی تاجروںاور بیرونی تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے۔
صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیادوںپر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال میںبہتری لانے کیساتھ تجارتی شعبے میںزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور نجی شعبے کو پرکشش مراعات دی جا رانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستانی تاجروںاور بیرونی تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ حکومت کی تجارتی پالیسیوں کے نتیجے میں دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کار ی کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے روزگار اور کاروبارکے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اوران اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر اقتصادی ترقی کے مقاصد حاصل کرنے میں مددمل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ سجاد علی شاکر نے مزید کہا کہ چین کی قیادت،حکومت اور اعلیٰ اداروں کے سربراہوں کی جانب سے پاکستان میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی رفتار،معیار اورشفافیت کی تعریف پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے اورپاکستان اورچین ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد سے پاکستان میں تیزرفتار ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اوراس تاریخ ساز منصوبے کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ کئی ممالک سی پیک میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔پاکستان کے عوام چین کی قیادت اور حکومت کی محبت، خلوص اور ایثار پر شکر گزار ہیں۔