لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سے ساہیوال ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کنٹینر ڈراما کسی کے کہنے پر شروع ہوا، لوگ ٹی وی پر دوسرے ڈرامے چھوڑ کر کنٹینر ڈراما دیکھنے لگ گئے ہیں۔
آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا دوسری جماعتوں نے صبر اور رواداری کی سیاست نہ سیکھی توہم بھی اسی زباں میں بات کرینگے پاکستان میں اصل اپوزیشن کا کردار پیپلز پارٹی ادا کر رہی ہے ملاقات کے دوران اوکاڑہ کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور گو وٹو گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، اس دوران منظور وٹو اور اشرف سوہنا کے حامی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو گئے۔
اس صورت حال پر آصف زرداری نے مداخلت کی اورکارکنوں کو صبر اور برداشت کی تلقین کرتے ہو ئے کہا کہ کارکنوں کے نعرے میڈیا کے سامنے ہمیں بھگتنا پڑینگے۔