لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موٹر سائیکل سوار طاہر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد خان نے اعتراف جرم کر لیا جس پر عدالت نےاسے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان نے دو روز قبل موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔