لاہور، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی عید ملن پارٹی
Posted on August 26, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور(پی پی سی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اور مرکزی رہنما احسن رشید نے پارٹی رہنمائوں اور پی پی 156 کے کارکنوں کے اعزاز میں ضرار شہید روڈ کینٹ میں عید ملن پارٹی دی، عید ملن پارٹی میں مرکزی رہنما حامد خان ایڈوکیٹ، شاہد ذوالفقار، حامد معراج ،سلونی بخاری،ڈاکٹر شاہد صدیق، حافظ فرحت عباس، طلعت نقوی، ڈاکٹر زرقا تیمور، نیلم اشرف،راجا شبیر، نیلم اشرف شیخ، زین شیخ اور زیشان بٹ سمیت یوسی صدور، جنرل سیکرٹریز اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حامد خان، احسن رشیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 150 میں تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن میں واضح کامیابی کو (ن) لیگ نے شرکت میں تبدیل کروا دیا، اس ذیادتی اور دھاندلی کے خلاف جب تحریک انصاف نے فیصل چوک میں پرا من احتجاج کے لئے اکٹھا ہونا شروع ہوئے تو کارکنوں پر پنجاب حکومت کے ایماء پر پنجاب پولیس نے غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی انتہا کر کے ڈکٹیٹر ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی یاد تازہ کردی۔
اورتحریک انصاف کی رہنمائوں اور خواتین پارٹی کارکنان کے ساتھ لیڈیز پولیس نے جو برا سلوک کیا اس کی کسی مہذب معاشرے میں ایسی مثال نہیں ملتی، پنجاب کے حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے کہ ان کے دور حکومت میں خواتین رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ کیا سلوک برتاء جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی کا جمہوری حق ہے، پولیس گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
شہباز شریف اور انتظامیہ تحریک انصاف کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے اتنا ظلم کرے کہ وہ کل خود برداشت کر سکیں، پنجاب حکمران پولیس گردی کے زریعے تشدد اور گرفتاریوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے تحریک انصاف اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی۔