لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے کی بڑی کارروائی میں پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کر نے والا چینی باشندوں کا گروہ پکڑا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، چینیوں پر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان سے جسم فروشی کروانے کا الزام ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔