لاہور: پاکستانی نوجوان ہی قوم کی امید ہیں: زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان قوم کی امیدوں کا محور اور مقصد ہیں۔ صوبائی عصبیت، فرقہ وارانہ فسادات، نفرت اور نااتفاقی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ نوجوان ملک میں پیار و محبت، بھائی چارے امن اور آشتی کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی تقدیر نوجوان اپنے علم و عمل اور کردار سے بدل سکتے ہیں، ملک کو سنوارنے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان تعمیری سرگر میوںکو فروغ دیں ۔ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کو اعلی مقام دینے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

تعلیم ترقی کی ضمانت ہے۔ نوجوان کو اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار دے کر انہیں ملک کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ زبیر حفیظ نے مزید کہا کہ پاکستان شہداء کی قربانیوں اور ایک مسلسل جدو جہد کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس کی حفاظت اور تعمیر ہمارا فرض ہے۔ اس فرض سے نگاہیں چرانا قوم اور ملک کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ نوجوان اور طلبہ ملک کی تعمیر میں آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کریں۔