لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیرکا آج ہونے والا پرچہ آوٹ ہونے کی اطلاع پر طلبہ میں بے چینی پھیل گئی، تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے پرچہ آوٹ ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ایم بی بی ایس کا آج ہونے والا اناٹومی کا پرچہ آوٹ ہونے کی طلاع پنجاب بھر میں پھیل گئی۔
ریگولر پرچے کے ساتھ ایم سی کیوز بھی آوٹ ہو گئے، پرچہ آج 9 بجے شروع ہونا ہے، تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان محمد عاطف کا کہنا ہے کہ پرچہ آوٹ نہیں ہوا، ذرائع میں آنے والا پرچہ جعلی ہے، جعلی پیپر آوٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔