لاہور: کاغذات اور بغیر نمبروالی درجنوں موٹر سائیکلیں ضبط، مالکان کا احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نولکھا پولیس نے قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں پکڑ کر بند کر دیں جس کے بعد موٹر سائیکل مالکان نے تھانے کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

نولکھا پولیس نے غیر قانونی نمبر پلیٹ اور بغیر کاغذات کے استعمال ہونے والی موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا، واقعہ کے خلاف موٹر سائیکل مالکان نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نو لکھا چوک میں ٹریفک بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس بلا وجہ شہریوں کو تنگ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور کاغذات کی تصدیق کے بعد ہی موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔