لاہور (جیوڈیسک) بدھ کے روز لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کی سول سیکرٹریٹ کے سامنے ریلی پہنچی تھی بس پھر کیا دھرنا دیا اور رات بھی وہیں گزار دی۔
دھرنا دینے والے پر عزم ہیں کہ اپنا حق لے کے رہیں گے۔ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر بیٹھے پیرا میڈیکل سٹاف اپنی آواز اعلٰی افسران تک پہنچانا چاہتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ہی ثابت ہو رہی ہے۔
بیورو کریسی کی مسائل حل کرنے میں روایتی سستی کا اظہار اس معاملے میں بھی نظر آ رہا ہے ۔ پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جگہ دھرنے پر موجود اور خوار ہو رہے ہیں تو مریض بھی اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔