لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کلمہ چوک پر نجی بس ٹرمینل کے پارکنگ ایریا میں بسوں کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
کلمہ چوک پر واقع نجی بس ٹرمینل میں بسوں کے پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی اور دو بسیں اس کی زد میں آ گئیں، آگ لگنے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جنہوں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی اور تھوڑی دیر میں ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
تاہم ایک بس آتشزدگی کا شکار ہو گئی جبکہ دوسری کو جزوی نقصان ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تلاش کی جا رہی ہیں۔