لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایئرپورٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ طاہرالقادری کے استقبال کے لیے خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے استقبالی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری داتا دربار پر حاضری دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ رکاوٹ نہ ڈالے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا جلوس پُرامن ہوگا۔ دوسری جانب ضلعی حکومت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ سے سیدھے اپنی رہائشگاہ چلے جائیں، جلوس کی صورت میں داتا دربار جانے سے خطرہ ہو سکتا ہے۔