لاہور: مریض سے ملنے آئے افراد کا 3 سیکورٹی گارڈز پر تشدد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سروسز اسپتال کے تین سیکورٹی گارڈز کو مریض سے ملنے آئے افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک سیکورٹی گارڈ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد اسپتال ایک مریض سے ملنے آئے اور موٹر سائیکل غلط جگہ پارک کی تو سیکورٹی گارڈز نے انہیں منع کیا، جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کو وہاں بلا لیا۔

جنہوں نے وہاں پر موجود تینوں سیکورٹی گارڈز کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شدید زخمی سیکورٹی گارڈز کو طبی امداد دی گئی جبکہ نواز نامی گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔