لاہور: سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق سزائے موت کے قیدی 45 سالہ محمد ریاض کے سینے میں درد اٹھا۔

اسے جناح ھسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج چل بسا، متوفی ریاض کو گجرات میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جیل حکام کے مطابق قیدی ریاض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ، اس کے ورثا کو اطلاع کردی گئی۔