لاہور(جیوڈیسک)عام انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی پنجاب کے امیدواروں کا اجلاس پیر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ پارٹی کو پنجاب میں فعال بنانے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اجلاس پیر کو بلال ہاوس لاہور میں طلب کیا ہے۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں پیپلز پارٹی کی پنجاب میں شکست کی وجوہات اور صوبے میں پارٹی کو فعال بنانے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کا یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔