لاہور(جیوڈیسک)لاہور ، پشاور، اسلام آباد ،راولپنڈی، پارہ چنار، سرگودھا، میانوالی، نوشہرہ، مظفر آباد چنیوٹ سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارت میں بھی زلزلے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزے کی شدت 6.2 تھی . زلزلہ کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا اور گہرائی 71 کلومیٹر تھی بعض علاقوں میں 44 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ آتے ہی لوگ کمروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔