لاہور کے کئی علاقوں میں پیٹرول پمپ بند کر دیے گئے

Petrol Pumps Close

Petrol Pumps Close

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے بھی کئی علاقوں میں پیٹرول کی ترسیل نہ ہونے کے باعث پیٹرول پمپ شامیانے لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔ پیٹرول کی عدم دستیابی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

حکومت کی طرف سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور شہرکے اکثر پٹرول پمپوں پر پٹرول کی دستیابی معمول کے مطابق ہے تاہم ضلعی حکومت کی طرف سے پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کے باوجود سپلائی نہ ہونے سے شہر کے متعدد پٹرول پمپ بند رہے۔

قلت کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارافراد پٹرول کے حصول کیلئے پریشان رہے ۔بیشتر پمپوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ، پمپوں پر پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،بعض پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ پٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی۔

فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں نے اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول ڈلوانا شروع کردیا ہے جسکی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے۔