لاہورمیں پٹرول پمپس تیسرے روزبھی کھل نہ سکے

Petrol Pumps

Petrol Pumps

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کے اعلان کے باوجود لاہور میں پٹرول پمپس تیسرے روز بھی کھل نہیں سکے۔ پٹرول پمپس قناتیں لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں اور صارفین مارے مارے پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈعثمان کادعویٰ ہے کہ شہر میں رات سے اب تک 50 لاکھ لیٹر پٹرول پہنچ چکا ہے۔ منہاج القرآن کےکارکنوں کی طرف سے متوقع احتجاج کے پیش نظر لاہورمیں پٹرول پمپس جمعے کی شام ہی بند کر دیئے گئے تھے۔

آج تیسرے روز بھی صورتحال جوں کی توں ہےاور صارفین شدید مشکلات کاشکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں پٹرول ایک سو پچاس روپے فی لٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے۔

دوسری جانب ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈعثمان کادعویٰ ہے کہ شہر میں پٹرول کی سپلائی جاری ہے۔ رات سےاب تک 50 لاکھ لیٹر پٹرول پہنچ چکا ہے حالانکہ شہر میں اٹھارہ سے بیس لاکھ لٹر پٹرول روزانہ استعمال ہوتا ہے۔