لاہور میں پٹرول نایاب، بیشتر سٹیشنز بند، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو دھکے

Petrol

Petrol

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پٹرول نایاب ہو گیا، بیشتر پٹرول سٹیشنز بند ہیں ، شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

پارکو ریفائنری تکنیکی وجوہات کے باعث دو روز بند رہی جس کی وجہ سے پی ایس او کی جانب سے پٹرول سٹیشنز کو دی جانے والی سپلائی میں تعطل آ گیا۔

لاہور کے بیشتر پٹرول سٹیشنز میں پٹرول ختم ہو گیا جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے جہاں پٹرول دستیاب ہے، وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔