لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بدستور برقرار ہے ۔ اکثر پمپس بند اور کھلے پمپس پر صارفین کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ گزشتہ دو روز سے شہر بھر میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق تیل کی درآمد میں کمی سے مسئلہ سنگین ہو رہا ہے جبکہ دھند نے بھی اس معاملےکی سنگینی کو بڑھا دیا اور رات کے اوقات میں ٹرانسپورٹیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان حالات کی وجہ سے شہر کے اکثر پمپس بند ہیں اور جو کھلے ہیں وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج درآمدی تیل کے ساتھ ایک بڑا جہاز بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے جس کے بعد آئندہ دو روز میں تیل کی فراہمی بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔