لاہور (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔
کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ جائے گی، درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا گیا، مہنگائی سے پریشان عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔