لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں پی آئی اے سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کےحوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔
پی آئی اے نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ لاہور میں چوبرجی کےقریب لی گئی عمارت کرائے پر ہے جس کا صوبائی حکومت کو باقاعدہ کرایہ دیا جا رہا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پی آئی اے وفاقی ادارہ ہے۔ صوبے کو اس سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔