لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں2مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، بوتیک کی مالکہ کےنقصان دیکھ کر آنسو چھلک پڑے۔
آتشزدگی کا پہلا واقعہ مین راوی روڈ پر پیش آیا جہاں گیس سلنڈربھرنے اور تیل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں دکان کا 22سالہ ملازم غلام مصطفےٰ جھلس کر جاں بحق ہو گیا، آگ اس قدر تیز تھی کہ ملازم کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا۔
آتشزدگی کا دوسرا واقعہ گلبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بوتیک شاپ میں شارٹ سرکٹ کےباعث آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے2گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔