لاہور (جیوڈیسک) گلشن اقبال پارک کے بعد حساس اداروں نے لاہور میں غیر محفوظ اور حساس مقامات کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں 8000 مقامات ایسے قرار پائے تھے جن کو براہ راست دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ سکیورٹی اداروں نے 23 اپریل کو ایک اور لسٹ جاری کی ہے، جس میں 1000 مقامات کا اضافہ کر دیا گیا ہے جن کے بعد اب شہر میں حساس مقامات کی تعداد 9073 ہو گئی ہے۔
ان حساس مقامات میں اے پلس کیٹیگری کے 345 مقامات ہیں۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے تمام حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے ان مقامات پر نہ صرف نفری تعینات کی جا رہی ہے بلکہ ان علاقوں میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔