سوڈیوال لاہور سے مسلم لیگ ن کے معذور کارکن مہر عبدالقیوم کا خصوصی انٹرویو

سوڈیوال لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے معذور کارکن مہر عبدالقیوم صحت مندلیگی کارکنوں اور عہدے داروں سے سبقت لے کر اپنی وہیل چیئر کے زریعے بے سہارا اور معذور افراد کے لیے امید کی علامت بن گیا غریب لوگوں کے کام کے سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کے دفتر جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے بازو ٹو ٹ گیا اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں مہر عبدالوحید نے بتایا کہ ہم خاندانی مسلم لیگی ہیں اور عرصہ 20 سال سے میاں نواز شریف کے ساتھ بطور کارکن کام کررہا ہوں اپنے حلقہ سوڈیوال کی غریب عوام کے کام کے سلسلہ میں جب بھی حمزہ شہباز شریف کے پاس جاتا ہوں وہ فوری طور پر اپنے کام چھوڑ کر میری درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہیں۔

جبکہ ایک بار وہ اپنی ایک اہم میٹنگ چھوڑ کر نیچے زمین پر بیٹھ کر میرے غریب لوگوں کے مسائل سنتے رہے یہ انکا پارٹی کارکنوں کے ساتھ پیار ہے اور وہ اپنے ورکروں کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حق میں نکالی گئی ریلی میں بھی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ رہا اسکے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ڈینگی اور پولیو کے خاتمہ کی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف کے پرنسپل سیکریٹری خود میرے گھر آئے اور خادم اعلی کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا پرویز الہی کے دور حکومت میں مجھ پر پارٹی چھوڑنے کے حوالہ سے بہت دبائو تھا لاکھوں روپے کی آفرز کی گئی جسے میں نے ٹھکرا دیا بعد میں مجھے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا مگر میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا رہا مہر عبدالقیوم نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی اور تعلیمی ضروریات کے علاوہ اُن کے مستقبل کے لئے بھی جامع منصوبہ بند ی کر رہے ہیں۔

پنجاب یوتھ فسٹیول اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور اُنہیں نئی صدی کے چیلنجوں کے لئے تیار کرنے کے لئے لیب ٹاپ سکیم سمیت مسلم لیگ (ن) نے کئی ایک پروگرام شروع کئے ہیں جنہیں نہ صرف پذیرائی مل رہی ہے بلکہ اُن کے حوصلہ افزاء نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ نوجوان نسل کو باروز گار بنانے کے لئے وزیراعظم نے قرضہ سکیم کا اجراء کیا ہے تاکہ نوجوان بند دروازوں پر دستک دینے کی بجائے خود کفیل ہوں۔