لاہور:ن لیگ کی ایم پی اے شمیم اختر کے شوہر کا قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سمن آباد میں مسلم لیگ (ن)کی خاتون ایم پی اے شمیم اختر کے شوہر کوقتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شمیم اختر کے شوہر کی لاش گھر سے ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ایم پی اے شمیم اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر کو محلےدار نومی نے قتل کیا ہے۔