لاہور: مسلم لیگ ن کے نو منتخب ارکان کا اجلاس آج طلب

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے نو منتخب ارکان کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا جس میں ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد ارکان بھی شریک ہوں گے۔نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں نومنتخب اراکین کو ملک میں گڈ گورننس کی فراہمی، توانائی بحران کے خاتمے اور حکومت سازی کے عمل پر پارٹی کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف بعض اہم قومی اور سیاسی امور پر اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی ایک قرارداد کے ذریعے نواز شریف کی قیادت پر اعتمادکا اظہار بھی کریں گے۔