لاہور: ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی اور پتھراؤ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لیڈر شپ کی شعلہ بیانی کے بعد مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکن بھی آمنے سامنے آ گئے۔

لاہور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے کہ نہر کے دوسری جانب سے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ریلی گزری۔

لیگی کارکنوں نے رک کر نعرے بازی شروع کر دی اور للکارے مارے اس دوران نہر کی دوسری طرف موجود پی ٹی آئی کارکن بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ کارکنوں نے پتھراؤ بھی کیا۔

کشیدگی بڑھتے دیکھ کر لیگی رہنما ہاتھ لہراتے ہوئے کارکنوں کو لیکر پریس کلب جا کر مظاہرہ کیا، لیگی کارکنوں نے حکومت کے خلاف کسی بھی احتجاج کو مسترد کر دیا۔