لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایکذ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر فرار ڈاکو کی تلاش شروع کر دی۔