لاہور پولیس نے 18 سال پہلے انتقال کرجانیوالے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس کا ایک اور کارنامہ، 18 سال پہلے فوت ہونے والے بزرگ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مرحوم بشیر نے اپنے پوتوں کے ہمراہ شرافت پر تشدد کیا۔

مرحوم نے دو روز قبل نعرے لگاتے ہوئے مخالفین پرلاٹھیاں برسائیں جبکہ مرحوم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالفین کی طرفداری کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیکردو روز میں ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔