لاہور میں پولیس نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Arms

Arms

لاہور (جیوڈیسک) سی آئی اے پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے ناکے پر سی آئی اے پولیس نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا تو تلاشی کے دوران اس کی ڈگی اور خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جن میں سیکڑوں پستول، کلاشنکوفیں اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا ہ دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں اور ان کا تعلق ساہیوال سے ہے جو علاقہ غیر سے غیر قانونی اسلحہ لا ر اپنےارندوں ے ذریعے لاہور، ساہیوال، اواڑہ اور پنجاب ے دیگر اضلاع میں مختلف ڈیلرز اور جرائم پیشہ افراد و فروخت رتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عمر ورک نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اچھرہ دھماکے کے سلسلے میں بھی کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔