لاہور: ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالا ایس ایچ او خود تشدد کا نشانہ بن گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مغلپورہ میں مقامی منشیات فروش خرم بٹ کی جانب سے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کی اطلاع ملی تو ایس ایچ او مغلپورہ ملک شہباز علی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت شروع کر دی اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاہم موقع پر موجود اہلکاروں نے اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف جوئے اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کے 35 مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص حکمت عملی پر مذکورہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔