لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے تین درجن سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو ون وھیلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ شہریوں نے پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کیخلاف تھانوں کے باہر رات بھر مظاہرہ کرتے رہے۔
تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ لبرٹی کے باہر شہریوں نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس اہلکاروں نے لوگوں کے احتجاج پر تھانوں کے دروازے بند کر لئے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود لوگوں کو تھانوں میں بند کر دیا۔ اور عیدی کے نام پر ہزاروں روپے رشوت مانگی جاتی رہی۔
دوسری جانب متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس پی حضرات نے اپنے موبائل فون بند کرلئے۔ تھانے محرروں کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کی ہدایت پر ون وھیلنگ کرنے والوں کو پکڑ کر ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔