لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پولیس نے لاہور میں پولیس ناکوں پر اہلکاروں کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف ناکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ناکوں پر بلٹ پروف ناکے لگانے کا فیصلہ پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی شہادتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ بلٹ پروف بنکر پاکستان آرمی کے تیار کردہ ہونگے، ان بنکرز کے نمونے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو پیش کیے گئے تھے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لاہور میں 20 ناکوں پر بلٹ پروف بنکر لگائے جائیں گے، دہشگردی یا فائرنگ کی صورت میں پولیس اہلکار ان بنکرز میں محفوظ ہوسکیں گے، دیگر شہروں میں بھی بنکرز کی فراہمی کے لیے حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔