لاہور میں بند روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، ملزم ہلاک

lahore

lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں بند روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک کر دیا گیا، ملزم کی فائرنگ سے سی آئی اے پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا ،سی آئی اے پولیس کے مطابق راوی ٹول پلازا کے قریب کار سوار مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے گاڑی بھگا نے کی کوشش کی جس پر ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔

جس پر کارسوار افراد نے بند روڈ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ پر کارسوار ببو خان نے گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی جس دوران گولی لگنے سے وہ ہلاک ہو گیا، دیگر تین کارسواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔