لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس کانسٹیبل پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے رہائشی پولیس کانسٹیبل عدنان بشیر کی شادی پانچ ماہ قبل ہوئی تھی۔
محکمانہ کام میں غفلت کی بنا پر اسے تین ستمبر کو پولیس کی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔عدنان بشیر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ شام کے وقت اپنی پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے عدنان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔