لاہور: پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹے ہی باپ کے قاتل نکلے

Arrested

Arrested

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کاہنہ میں پولیس کانسٹیبل عبد القیوم کے قتل میں سگے بیٹے ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں کانسٹیبل عبدالقیوم کے قتل کا واقعہ 24 جون کو پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے عبدالقیوم کو ڈنڈے مار کر قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان ہی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے تھے جس پر پولیس نے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا تو دونوں ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ باپ کا ان کی ماں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا جس بنا پر باپ کو ہی قتل کر دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول عبدالقیوم نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے قاتل دو ملزمان بیٹے پہلی بیوی سے ہیں۔