لاہور پولیس کانسٹیبل پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق
Posted on September 11, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور لاہور میں پولیس کانسٹیبل پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے رہائشی پولیس کانسٹیبل عدنان بشیر کی شادی پانچ ماہ قبل ہوئی تھی۔
محکمانہ کام میں غفلت کی بنا پر اسے تین ستمبر کو پولیس کی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ عدنان بشیر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ شام کے وقت اپنی پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے عدنان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔