لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مال روڈ پرپولیس نے تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر دھاوا بول دیا، پولیس نے تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا۔
صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ پی پی 150 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا تھا، ہمارا احتجاج پر امن تھا، احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کیمپ اکھاڑ کر زیادتی کی۔