لاہور: پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد وارداتوں میں مطلوب 232 ملزم گرفتار

Lahore,

Lahore,

لاہور (جیوڈیسک) سی آئی اے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں مالی سال کے دوران جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 202 اشتہاری مجرموں سمیت 232 ملزم قانون کی گرفت میں آ گئے۔ گرفتار ملزموں میں سے چند ماہ قبل مستی گیٹ میں کیش وین لوٹنے والے ملزم بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔