لاہور: پولیس جیپ اور گاڑی میں ٹکر، خاتوں سمیت 3 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کینال روڈ انڈر پاس پر ایک تیز رفتار گاڑی پولیس جیپ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کینال روڈ ایف سی کالج انڈر پاس پر ایک پولیس جیپ جس میں دو پولیس اہلکار ابرار اور عطاء آہستہ رفتار سےجا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور جیپ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون اور 2 مرد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پولیس گاڑی کی آہستہ رفتار کی وجہ سے پیش آیا جہاں گاڑیاں تیزی سے گزرتی ہیں۔تاہم پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔