لاہور (جیوڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
حملے اور دہشت گردوں کی مدد میں ملوث 9 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ ملزموں سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آئے ہیں کہ بم دھماکے میں تین مختلف گروہوں ملوث تھے۔
ایک گروہ لاہور اور دو جنوبی پنجاب میں سرگرم ہیں۔ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کے بیانات کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
خیال رہے خود کش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔