لاہور پولیس نے مساجد سے دو ہزار اضافی لاؤڈ اسپیکر اتار لیے

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں کی مساجد سے دو ہزار سے زائد اضافی لاوڈ اسپیکر اتار لیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے ہی لاوڈ اسپیکر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لاہور کی اکثر مساجد کے میناروں پر ضرورت سے زیادہ لاؤڈ اسپیکر لگائے جاتے ہیں ۔ لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد لاؤڈ اسپیکر اتار کر تحویل میں لے لیے ہیں۔