لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے جوئے بازوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت 9 جواریوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا ،گلشن اقبال پولیس کے مطابق رضا بلاک اقبال ٹاون کے رہائشی گوگا بٹ کے گھر میں چھاپہ مار کر گھڑ ریسوں پر جوا کرانے کے الزام میں اس کے بیٹے وارث کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
دوسری کارروائی میں نواں کوٹ پولیس نے سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس اہلکار فیاض سمیت چار افراد کو جوا کھیلتے گرفتار کر لیا،، پولیس نے جوا پر لگی رقم، ٹیلی فونز، موبائل اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔