لاہور: پولیس اہلکار کے تشدد کیخلاف خواجہ سراوں کا احتجاج،ایک ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہورکے علاقے گلبرگ میں شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی کے دوران خواجہ سراوں پر تشدد کرنے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعہ کے خلاف خواجہ سراوں نے تھانہ غالب مارکیٹ کے باہراحتجاج کیا،اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔جہاں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی کوشش کی۔

غالب مارکیٹ پولیس نے خواجہ سراوں کی درخواست پر شادی والے گھر میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔