لاہور: پولیس اہلکاروں نے پردیسیوں کو لوٹ لیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) 4 پولیس اہلکاروں نے پردیسیوں کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لڈن ضلع وہاڑی کا رہائشی محمد ندیم اپنی بھاوج کے ساتھ اپنے بھائی محمد اشرف کو ملنے کے لیے لاہور آ رہا تھا کہ مانگا بائی پاس پر ان کی بس خراب ہو گئی وہ دوسری بس کا انتظار کر رہے تھے کہ چار پولیس اہلکار آ گئے اہلکاروں نے ڈرا دھمکا کر ان سے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور انہیں زبردستی ایک ٹرالے پر بٹھا کر لاہور روانہ کر دیا۔

متاثرین نے حکام بالا سے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔