لاہور میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گڑھی شاہوں میں پولیس اہلکار نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ گڑھی شاہو میں پولیس کانسٹیبل الطاف کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

تاہم شادی کے ابتدائی دنوں میں ہی میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کشیدہ ہوگئے جس کے باعث الطاف کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی، اتوار کی صبح الطاف فائزہ کو منانے گیا تو وہاں اس کا جھگڑا اس کی ساس سے ہوگیا، جس پر الطاف فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

فائزہ اور اس کی ماں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لئے اسپتال لےجائیا گیا تاہم دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئیں، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔