لاہور: پولیس کا پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل پر چھاپہ، 12 طلبا گرفتار

Punjab University

Punjab University

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھاپہ مار کر 12 طلبا کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے آج صبح یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 16 میں چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران پولیس 12 طلبا کو پکڑ کر لے گئی۔

اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی الفور طلبا کی گرفتاریاں بند کر دے، طلبا کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

ترجمان نے دھمکی دی کہ پنجاب حکومت کو ان کارروائیوں کے سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔