لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے 6تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ،ناقص کارکردگی پر 2کو معطل کر کے پولیس لائن بھیج دیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد افضل کو مانگا منڈی سے ایس ایچ او کاہنہ،کامران زمان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او مانگا منڈی، شاہد علی کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او مناواں ، وسیم اختر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نصیرآ باد ،اظہر نوید کو ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن اور سب انسپکٹر خالد محمود کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایس ایچ کاہنہ انسپکٹر احسان اللہ اور ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر عدنان مسعود کو ناقص کارکردگی پر معطل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔