لاہور : پولیس مقابلے میں زخمی انسپکٹر اسپتال میں دم توڑ گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عید کے دوسر ے روز ڈاکووں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا انسپکٹر اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق انسپکٹر رانا شاہد سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

انسپکٹر رانا شاہد کا عید کے دوسرے روز ہربنس پورہ میں ڈاکووں سے سامنا ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا تھا۔ گولیاں لگنے سے انسپکٹر رانا شاہد شدید زخمی ہو گئے تھے۔