لاہور، پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کے ورثا کا احتجاج، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) نسبت روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بائیس سالہ شہزاد کو جائیداد کے تنازعے پر پولیس اہلکار گھر سے اٹھا کر لے گئے اور تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کی تردید کی۔

کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔